ورکرز ویلفیئر فنڈ کا آئی ٹی سیکشن جدید بنانے اور ڈیجیٹلائزیشن تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد میں ادارے کے آئی ٹی سیکشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ڈیجیٹل نظام کو مؤثر بنانے اور سروس ڈیلیوری میں شفافیت لانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد نے کی

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ چوہدری سالک حسین کی ہدایات کی روشنی میں آئی ٹی انفراسٹرکچر، ڈیٹا مینجمنٹ، سائبر سیکیورٹی اور ریکارڈ کی ڈیجیٹل حفاظت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد نے ہدایت کی کہ تمام شعبہ جات کو جدید آئی ٹی سہولیات سے منسلک کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی تیار کی جائے، تاکہ ادارے کے نظام کو تیز اور شفاف بنا کر محنت کشوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔