ورکرز ویلفیئر فنڈ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والے مزدور رہنما نے پرچم کشائی کی

اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین کی ہدایت اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد کی زیرِ سرپرستی ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں نامور مزدور رہنما اور تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والے شخصیت ظہور اعوان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر افسران اور ملازمین نے ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد نے تمام محنت کشوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مزدور طبقے کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور ان کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا

انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے باہمی دفاعی تعاون کے معاہدے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔