سیسی کی اندرونِ صوبہ توسیع، 3 نئے ڈائریکٹوریٹس کا قیام تاریخی اقدام قرار

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن  کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت گھوٹکی، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) میں تین نئے لوکل ڈائریکٹوریٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس پیشرفت کو صوبے بھر کی مزدور رہنماؤں اور لیبر تنظیموں کی جانب سے ایک تاریخی اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد صنعتی اور لیبر حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا سیسی اب صرف صوبائی دارالحکومت کراچی تک محدود رہنے کے بجائے واقعی پورے سندھ کے محنت کشوں کی حقیقی سوشل سیکیورٹی بننے کی طرف گامزن ہے

لیبر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اندرونِ سندھ کے ہزاروں سیکیورڈ ورکرز کو اپنے انتظامی و مالی مسائل کے حل کے لیے دور دراز کے سفر سے نجات ملے گی

تاہم انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان دفاتر میں فوری عملی عملہ تعینات کیا جائے اور صنعتی اضلاع میں مکمل اسپتال بھی قائم کیے جائیں