پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کی تنظیمی میٹنگ، چوہدری اجمل کی ٹیم کے ہمراہ شمولیت

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے زیرِ اہتمام 220 کے وی گرڈ اسٹیشن میں ایک اہم تنظیمی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملازمین کے مسائل اور فیڈریشن کے مستقبل کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے دوران فیڈریشن کے صدر رانا شمشاد اور جنرل سیکرٹری محبوب عالم نے چوہدری اجمل اور ان کی ٹیم کا ملی لیبر فیڈریشن میں شمولیت کے موقع پر شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنماؤں، بشمول نواز خان چغتائی، سینٹرل فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عثمان اظہر اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاسم گجر نے بھی خصوصی شرکت کی

پروگرام اور ملاقات کا بہترین انتظام سینئر نائب صدر عاشق کی نگرانی میں کیا گیا۔ میٹنگ کے اختتام پر محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔