پنجاب محکمہ مائنز کے انقلابی اقدامات پر مشاورت، پیرا لیگل ٹیم کی تشکیل کے لیے اجلاس

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) محکمہ مائنز اینڈ منرلز حکومت پنجاب کی جانب سے اٹھائے گئے حالیہ انقلابی اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محنت کشوں کے حقوق اور قانونی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اجلاس میں چیئرمین را سعید خٹک، وائس چیئرمین عبد الرحمن خٹک اور جوائنٹ سیکرٹری صحتمند بابا خیل سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی حالیہ اصلاحات پر گفتگو کی گئی اور اس سلسلے میں ایک مضبوط پیرا لیگل ٹیم کی تیاری سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیرا لیگل ٹیم کی تشکیل سے کان کنوں کے قانونی مسائل کا فوری حل ممکن ہو سکے گا۔ اجلاس کے اختتام پر محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعلقہ امور پر آئندہ کی لائحہ عمل بھی طے کی گئی۔