عوامی ورکرز پارٹی مارکسسٹ کا اجلاس، مزدوروں کی تنخواہوں کی ادائیگی اور مہنگائی کے خلاف قراردادیں منظور

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) عوامی ورکرز پارٹی مارکسسٹ پنجاب کا اہم صوبائی اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، جس میں ملک کی معاشی، سیاسی اور بین الاقوامی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کئی مہینوں سے واجب الادا مزدوروں کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی، خصوصاً ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکرز کے بقایاجات جاری کرنے کا مطالبات پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ بلوچستان اور کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور فوجی آپریشنز کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی خودمختاری دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

پارٹی قیادت نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جلد حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کو امن، زمین اور روٹی کے نعرے کے تحت منظم کیا جائے گا۔ اجلاس میں کامریڈ عارف ایاز، کامریڈ ایاز صفدر سندھو سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔