ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ میں پسند و ناپسند پر ترقیاں روکنے کے لیے مہران لیبر فیڈریشن کا اعلیٰ حکام کو خط
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقیوں کے عمل میں سینئارٹی اور میرٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سمیت اعلیٰ حکام کو خط ارسال کر دیا ہے
فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری راحب علی سمیجو کی جانب سے بھیجے گئے خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بورڈ میں سینیارٹی رولز اور میرٹ کو نظر انداز کر کے پسند و ناپسند کی بنیاد پر بعض افسران کو غیر منصفانہ طور پر ترقی دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے ادارے کی شفافیت اور ملازمین کا اعتماد مجروح ہوگا
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گریڈ 18 سے 19 کی تمام ترقیاں مکمل شفافیت، منظور شدہ سینیارٹی لسٹ اور سروس رولز کے مطابق کی جائیں اور کسی بھی غیر قانونی دباؤ یا سفارش کو رد کیا جائے۔