سیسی میں افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں،غلام دستگیر کو تعلقات عامہ کی ذمہ داری سونپ دی گئی
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن نے اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعنیاتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کے حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر غلام دستگیر کو شعبہ تعلقات عامہ کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں
کامران حسن خان کو ہیڈ آفس سے منتقل کر کے کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر جبکہ مجیب احمد صدیقی کو سیسی ہیڈ آفس میں ایڈمن کم سیکیورٹی آفیسر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ تمام احکامات کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے
اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم جمال کو ہیڈ آفس سے منتقل کر کے کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکورٹی سائٹ اسپتال میں بطور ایڈمنسٹریٹو آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر سائٹ (ویسٹ) کا کام بھی دیکھیں گے