جنوبی کوریا میں ہیونڈائی السان شپ یارڈ میں حادثہ، تارکِ وطن مزدور ہلاک

السان ( لیبر نیوز فارن  ڈیسک) جنوبی کوریا کے مشہور ایچ ڈی ہیونڈائی ہیوی انڈسٹریز کے السان شپ یارڈ میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں غیر ملکی تارکِ وطن محنت کش کی جان چلی گئی ہے

حادثہ اس وقت پیش آیا جب شپ یارڈ کی تعمیراتی سائٹ پر کام کے دوران بھاری سامان کی منتقل کے سلسلے میں لاپرواہی یا حفاظتی تدابیر کی عدم موجودگی کے باعث حادثہ رونما ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی پولیس اور وزارتِ محنت نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تا کہ کام کی جگہ پر حفاظت کے قوانین کی خلاف ورزی کا تعین کیا جا سکے۔

مزدور تنظیموں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شپ یارڈز میں تارکینِ وطن ورکرز کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔