بلوچستان ورکرز ویلفیئر بورڈ کے وفد کا اسلام آباد اور لاہور کا دورہ، ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  بلوچستان ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے پیر محمد کاکڑ، سکینہ عبداللہ، ڈائریکٹر الیاس خان جعفر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نعیم خان پر مشتمل ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ لاہور کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وفد کو اداروں کے ڈیجیٹلائزیشن، انتظامی امور اور ویلفیئر گرانٹس کے جدید نظام پر ڈائریکٹر ایڈمن سعود الرحمن، ڈائریکٹر ایجوکیشن ساجدہ اور ڈائریکٹر آئی ٹی فائزہ چیمہ نے جامع بریفنگز دیں۔

اس دورے کا بنیادی مقصد بلوچستان ورکرز ویلفیئر بورڈ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا اور صنعتی مزدوروں و کان کنوں کو بروقت فلاحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

 وفد نے سیکرٹری ذوالفقار احمد کے ڈیجیٹل اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے ان سے استفادہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا