جنوبی کوریا میں 1 لاکھ 80 ہزار مزدوروں کی ہڑتال، کارپوریٹ مافیا کے خلاف اعلانِ جنگ
سیول ( لیبرنیوز ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں کورین میٹل ورکرز یونین کے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد ارکان نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے خلاف اعلانِ جنگ کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال شروع کر دی ہے
ہڑتالی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ بڑی کمپنیاں ذیلی کنٹریکٹ پر کام کرنے والے غریب مزدوروں کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کریں
حالیہ قانونی ترمیم کے باوجود ظالم کارپوریٹ مالکان مذاکرات سے انکاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، کنٹریکٹ ورکرز مستقل ملازمین کے مقابلے میں صرف 65 فیصد اجرت پا رہے ہیں
یونین نے کم از کم ماہانہ تنخواہ 1,716 ڈالر کرنے، ماہانہ بنیادی اجرت میں 98 ڈالر اضافہ اور کارخانوں میں مصنوعی ذہانت کے نفاذ پر انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی لیبر یونین نے بھی مظلوم کوریائی ورکرز کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔