ولیکا اسپتال ایڈز اسکینڈل، بابائے سیسی کا اظہارِ افسوس
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سینئر پیرامیڈیکل اسٹاف کے رہنما ظفر اقبال نیازی المعروف بابائے سیسی نے کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے اسکینڈل اور ادارے کی موجودہ انتظامیہ کی ناکامی پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے
اپنے ایک جذباتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ خود 40 سال اس میدان میں رہ کر باعزت ریٹائر ہوئے اور ہمیشہ ادارے کا وقار بلند رکھنے کی کوشش کی، جس میں اللہ نے انہیں کامیابی دی۔
انہوں نے موجودہ ٹیم کے دورِ اقتدار پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر ولیکا اسپتال اور ایڈز جیسے حساس معاملے کا منفی چرچا ہو رہا ہےجس پر ان کا دل خون کے آنسو روتا ہے
بابائے سیسی کا کہنا تھا کہ کنارے پر بیٹھا سینئر بھی آخر مزدور کا خیرخواہ ہے اس لیے وہ ادارے اور محنت کشوں کی خاطر خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دوبارہ اس کی کھوئی ہوئی عزت اور وقار عطا فرمائے