سندھ ایگریکلچر جنرل ورکرز یونین کا اجلاس، 2 سال کے لیے نئی باڈی کا اعلان
لاڑکانہ ( لیبرنیوز ویب ڈیسک) سندھ ایگریکلچر جنرل ورکرز یونین منسوب نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن ضلع لاڑکانہ کا ایک اہم اجلاس ہاری یونین کے مرکزی رہنما محمد عثمان چانڈیو کی زیرِ صدارت ہاری یونین کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس کے دوران متفقہ طور پر ضلع لاڑکانہ کے لیے اگلے دو سال کی مدت کے لیے نئی باڈی کا اعلان کیا گیا اس کے علاوہ ہاری یونین کی ممبرشپ کو مزید وسیع کرنے پر بھی خصوصی زور دیا گیا
اجلاس میں موجود تمام ساتھیوں نے یک رائے ہو کر فیصلہ کیا کہ ہاریوں اور مزدوروں کے ہر جائز مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ طور پر بھرپور جدوجہد کی جائے گی اور ان کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔