ایڈز اسکینڈل ، کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں میٹرن سمیت 17 نرسنگ ملازمین معطل، ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا حکم
کراچی ( لیبر نیوزویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی مجاز اتھارٹی نے ایک بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکیورٹی سائٹ ہسپتال کراچی کے 17 نرسنگ ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے
معطل ہونے والے عملے کو فوری طور پر ہسپتال کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر کے سیسی ہیڈ آفس میں کمشنر سیکریٹریٹ کو رپورٹ کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔
ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد غیاث الدین کی جانب سے جاری کردہ آفیشل آرڈر کے مطابق معطل کیے جانے والے ملازمین میں میٹرن رخصانہ یاسمین اور نرسنگ ایڈ صابرا علی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ 9 اسٹاف نرسز کو بھی معطل کیا گیا ہے جن میں ہیلن ندیم، روز میری، ساجدہ بیگم، شکیلہ روفس، گلشن، ارم ممتاز، نادیہ احمد، راشدہ تبسم اور نادیہ کرن شامل ہیں۔
انتظامیہ نے نرسنگ عملے کے ساتھ ساتھ 6 نرس ایڈز کو بھی معطل کیا ہے، جن میں صائمہ رحمت، امجد، عابد اللہ، آفاق احمد، سکندر علی اور امیر باز شامل ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان تمام ملازمین کے خلاف عائد کردہ الزامات اور تادیبی کارروائی کی تفصیلات پر مبنی شوکاز نوٹس الگ سے جاری کیے جائیں گے