ولیکا اسپتال ایچ آئی وی اسکینڈل کی انکوائری مکمل، اسپتال میں انفیکشن کنٹرول پر عمل درآمد ناکافی پایا گیا

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  کلثوم بائی ولیکا ہسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے، جس میں 78 بچوں میں مہلک وائرس کی تصدیق کے بعد سابق ایم ایس سمیت 37 ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، ہسپتال میں ایچ آئی وی کا پہلا کیس اپریل 2025ء میں سامنے آیا تھا، جبکہ اگست 2025ء میں ان کیسز کی تعداد میں خوفناک حد تک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہسپتال میں ڈسپوزیبل طبی سامان کی شدید قلت تھی، جس کے باعث سرنجز اور آئی وی کینولا جیسی اشیاء کے دوبارہ استعمال کے سنگین خدشات سامنے آئے ہیں اسپتال میں انفیکشن کنٹرول ایس او پیز پر عمل درآمد بالکل ناکافی پایا گیا۔

 کارروائی کے تحت سابق ایم ایس ڈاکٹر ممتاز علی شیخ اور ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ابڑو سمیت دیگر عملے کو معطل کر کے سیسی ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ادویات کی خریداری اور سپلائی کا فرانزک آڈٹ کرانے کی بھی سفارش کی گئی ہے