مزدور ایکشن کمیٹی کا ایچ آئی وی کیمپ، محنت کش گھرانوں کے ٹیسٹ مکمل

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  مزدور ایکشن کمیٹی سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے بنارس، پٹھان کالونی میں مرد و خواتین کے لیے منعقدہ خصوصی ایچ آئی وی  ٹیسٹنگ مہم کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے، جس کے دوران علاقے کے تمام شہریوں کی رپورٹس کلیئر آئی ہیں

مزدور ایکشن کمیٹی سندھ کے ترجمان کے مطابق اس اسکریننگ مہم کا مقصد محنت کش گھرانوں کے مکینوں کو مہلک امراض سے محفوظ رکھنا اور صحت کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا ٹیسٹ کرانے والے تمام افراد کی رپورٹس میں ایچ آئی وی کی عدم موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جس پر کمیٹی عہدیداران اور مقامی شہریوں نے گہرے اطمینان اور شکرانے کا اظہار کیا ہے

مزدور ایکشن کمیٹی نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایک صحت مند معاشرے اور محفوظ مستقبل کی تشکیل کے لیے عوامی صحت، آگاہی اور فلاح و بہبود کے ایسے فلاحی کاموں کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا