سندر ورکرز کمپلیکس فیز 1 کے رہائشی بجلی اور پانی سے محروم، وزیر محنت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
قصور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ضلع قصور میں واقع ‘سندر ورکرز کمپلیکس فیز1 کے رہائشیوں نے بجلی اور پینے کے صاف پانی کی شدید بندش کے خلاف دہائی دیتے ہوئے وزیرِ محنت پنجاب سے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے
مکینوں کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور سخت گرمی کے باعث محنت کشوں، خواتین اور بچوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔
انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے لیے بنائے گئے اس رہائشی منصوبے میں انتظامیہ کی عدم توجہی افسوسناک ہے
مظاہرین نے وزیرِ محنت پنجاب اور متعلقہ لیبر حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور کمپلیکس میں ہنگامی بنیادوں پر بجلی و پانی بحال کر کے انہیں اس ذہنی اذیت سے نجات دلائیں۔