لاہور کی لیبر کالونی 38 سال سے بنیادی سہولیات سے محروم

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل، آئی ایل او  گورنرز باڈی کے ممبر اور ورکر ویلفیئر فنڈ پنجاب کے رکن سعد محمد چوہدری نے حسین شہید سہروردی لیبر کالونی کا دورہ کیا

جہاں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ کالونی گزشتہ 38 سال سے بجلی، سیوریج، سولنگ اور دیگر بنیادی انسانی سہولیات سے مکمل محروم ہے۔ انہوں نے اس سنگین صورتحال پر اعلیٰ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین اور حقوق خلق پارٹی پنجاب کے صدر بابا لطیف انصاری، اسد عمران اور دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا کہ محنت کشوں کے نام پر بنی کالونی دہائیوں سے حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے اس رہائشی منصوبے میں تمام بنیادی سہولیات ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائیں، ورنہ وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔