اسلامک چیمبر آف کامرس کا استنبول میں گولڈن جوبلی منانے کا اعلان
انقرہ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ویب ڈیسک ) اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی سی سی ڈی) کی ایگزیکٹو اور فنانشل کمیٹی میں پاکستان کی نمائندگی میں 2026 تا 2029 کے لیے دوبارہ توسیع کر دی گئی ہے.
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ انقرہ میں منعقدہ آئی سی سی ڈی کے 40ویں بورڈ اجلاس میں پاکستان نے بھرپور شرکت کی، جہاں عالمِ اسلام میں تجارتی و نجی شعبے کے انضمام کا عزم دہرایا گیا.
وفد کی قیادت کرنے والی نائب صدر قرۃ العین نے بتایا کہ اجلاس میں 19 ممالک کے کاروباری رہنما شریک ہوئے. انہوں نے نوجوانوں اور خواتین انٹرپرینیورشپ کے سیشن میں چیمبرز کے کردار پر روشنی ڈالی. اجلاس میں بی 57 پلس نیٹ ورک کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،
جبکہ آئی سی سی ڈی کی 50ویں سالگرہ کی گولڈن جوبلی تقریبات 2027 میں استنبول میں منانے کا اعلان کیا گیا ہے. پاکستانی وفد آئی ٹی، اے آئی، سیاحت اور تعمیراتی شعبوں کے ممتاز رہنماؤں پر مشتمل تھا.