سیسی میں 8 ملازمین کی مبینہ غیر قانونی تقرریوں کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے ادارے میں ہونے والی مبینہ غیر قانونی تقرریوں کی جانچ پڑتال کے لیے ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

 سیسی ہیڈ آفس سے جاری حکم نامے کے مطابق یہ اقدام ڈائریکٹر سٹیI نادر حسین کناسرو کی جانب سے 22 جون 2026 کو درج کرائی گئی باقاعدہ شکایت اور اعتراضات کے بعد اٹھایا گیا ہے

تحقیقات کی زد میں آنے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ، اور آڈٹ آفیسرز سمیت 8 اہلکار شامل ہیں

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن علی اکبر منگی کی سربراہی میں قائم 3 رکنی کمیٹی ان تقرریوں میں قانونی ضابطوں کی خلاف ورزی، مبینہ بے ضابطگیوں اور بجٹ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ کمیٹی کو معاملے کے تمام غیر قانونی پہلوؤں کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے