سیسی ولیکا اسپتال ایچ آئی وی اسکینڈل : ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکومتی فیصلہ
کراچی( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سندھ کے وزیرِ محنت و سماجی تحفظ سعید غنی نے کلثوم بائی ولیکا سیسی ہسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی منتقل ہونے کے واقعے کو انتہائی حساس اور سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے غفلت کے ذمہ داروں کو سخت سزائیں دینے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کا اعلان کیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ اکتوبر 2025 میں معاملہ علم میں آتے ہی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس کی روشنی میں کئی افسران کو معطل اور شوکاز نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کمیٹی کے قیام کے بعد کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، بلکہ پہلے سے متاثرہ بچوں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ اب تک 78 متاثرہ بچوں کا ریکارڈ موجود ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صرف مالی معاوضہ کوئی حل نہیں، سیسی ان بچوں کے علاج کے تمام اخراجات خود اٹھائے گا اور متاثرہ خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔