سیسی کڈنی سینٹر لانڈھی انتظامیہ کی غفلت کا شکار، مریضوں کے بجائے آوارہ کتوں کا راج

کراچی( لیبر نیوز ویب دیسک )  سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی کے تحت قائم کردہ ‘سندھ سوشل سیکیورٹی کڈنی سینٹر لانڈھی’ انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور بے حسی کے باعث مکمل طور پر ویران ہو چکا ہے۔

ہسپتال کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز کی منظوری اور ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملے کی بھرتیوں کے بڑے بڑے سرکاری دعوے زمین پر کہیں نظر نہیں آ رہے

مزدور رہنماؤں کے مطابق ہسپتال کے دورے کے دوران وہاں کوئی ڈاکٹر یا طبی عملہ موجود نہیں تھا، بلکہ اس کے برعکس آوارہ کتے ہسپتال کے احاطے میں گھومتے اور عمارت پر قابض دکھائی دیے۔

 یہ افسوسناک منظر غریب محنت کشوں کے حقوق کے ساتھ سنگین مذاق اور مجرمانہ غفلت کی عکاسی کرتا ہے۔ سیسی حکام سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر اس کڈنی سینٹر کو فعال کریں

کیونکہ محنت کشوں کو محض خالی عمارتیں نہیں بلکہ فعال ہسپتال اور معیاری علاج چاہیے، جو ان کا آئینی حق ہے کوئی احسان نہیں۔