وزیرِ محنت سندھ سعید غنی سے مزدوروں کی فلاحی اسکیمیں فوری بحال کرنے کا مطالبہ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے مرکزی صدر احمد زیب نے سندھ کے وزیرِ محنت سعید غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے بھر کے صنعتی مزدوروں کے لیے بند کی گئی تمام فلاحی اسکیموں کو فوری طور پر بحال کیا جائے.
احمد زیب کا کہنا تھا کہ شادی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، تعلیمی اسکالرشپس اور ورکر ویلفیئر گرانٹس جیسی سہولیات کی بندش یا طویل تاخیر نے ہزاروں مزدور خاندانوں کو شدید سماجی و معاشی بحران سے دوچار کر دیا ہے.
انہوں نے واضح کیا کہ یہ اسکیمیں کوئی خیرات نہیں بلکہ محنت کشوں کا قانونی حق ہیں. فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر زیرِ التواء ادائیگیاں فوری جاری کی جائیں اور ورکر ویلفیئر کے اداروں کو فعال بنایا جائے
انہوں نے تنبیہ کی کہ اگر ان جائز مطالبات پر فوری عمل درآمد نہ ہوا تو مزدور سڑکوں پر نکلنے اور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے.