نوٹس پیریڈ کے دوران مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مزدور محاذِ عمل کا مطالبہ

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  مزدور محاذِ عمل نے لانڈھی اور کورنگی صنعتی علاقوں کی فیکٹریوں اور اداروں سے استعفیٰ دینے والے مزدوروں کے ساتھ نوٹس پیریڈ کے دوران قانون اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق برتاؤ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری یوسف خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ متعدد اداروں میں نوٹس پیریڈ کے دوران مزدوروں کو غیر ضروری دباؤ، واجبات میں تاخیر اور نامناسب رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو لیبر قوانین اور انسانی وقار کے منافی ہے

انہوں نے واضح کیا کہ نوٹس پیریڈ کے دوران ملازم تنخواہ اور قانونی مراعات کا مکمل حقدار ہوتا ہے، جبکہ مزدور پر بھی ذمہ داریاں پوری کرنا لازم ہے۔ انہوں نے محکمہ محنت اور آجروں سے مطالبہ کیا کہ صنعتی مراکز میں قوانین پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔