خیبرپختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ کی مائن ورکرز کے حقوق میں غفلت

پشاور( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان مائن ورکرز فیڈریشن  نے خیبرپختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے مائن ورکرز کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے

فیڈریشن کے مطابق، سال 2021 میں سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی زیرِ صدارت اعلیٰ حکام اور پاکستان مائن ورکرز فیڈریشن کے نمائندوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے نہایت اہم فیصلے کیے گئے تھے

تاہم، افسوسناک امر یہ ہے کہ اتنے سال گزرنے کے باوجود تاحال کسی ایک فیصلے پر بھی عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ فیڈریشن نے ان فیصلوں پر عمل نہ ہونے کی مکمل ذمہ داری سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ پر عائد کی ہے

پی ایم ڈبلیو ایف نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مائن ورکرز کے دیرینہ مسائل کو بلا تاخیر حل کیا جائے اور مزدوروں کے خلاف متعصبانہ رویوں کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے