محنت کشوں کے ایک لاکھ مزید بچوں کو مفت تعلیم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے محنت کشوں کے لیے ایک بڑے فلاحی منصوبے کی منظوری دے دی ہے

ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت ملک بھر کے رجسٹرڈ محنت کشوں کے مزید ایک لاکھ بچوں کو پہلی جماعت سے لے کر انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی

چوہدری سالک حسین نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد کو اس منصوبے پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی ان صنعتوں کو چلانے والے محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم سے جڑی ہے. انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور اس اقدام سے ایک لاکھ خاندانوں کو امید اور بہتر مستقبل ملے گا، تاکہ کوئی بھی بچہ مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے