فیصل آباد میں پاور لومز بند، مزدور تنظیموں کا مزدور بچاؤ تحریک کا اعلان

فیصل آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کے صنعتی گڑھ فیصل آباد میں آج بھی 50 فیصد پاور لوم فیکٹریاں بند رہیں، جس کے باعث سائزنگ، ڈائنگ، پرنٹنگ اور پروسیسنگ ملز میں بھی دو شفٹیں معطل ہو گئی ہیں

اس بحران کے نتیجے میں فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کمالیہ میں ہزاروں محنت کش بے روزگار ہو چکے ہیں مزدور رہنماؤں کے مطابق، پاک افغان بارڈر کی بندش اور چین سے سستے دھاگے و تیار کپڑے کی بڑے پیمانے پر آمد کی وجہ سے مقامی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

 پاکستان لیبر قومی موومنٹ اور حقوقِ خلق پارٹی پنجاب نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کل بروز اتوار 66 چک دھاندرہ میں تمام سیکٹر صدور کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے

 یونین نے الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے باعث چھوٹی صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔ اجلاس میں مالکان کے ساتھ مل کر انڈسٹری بچاؤ، مزدور بچاؤ تحریک شروع کرنے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔