نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کا محنت کش کسانوں کے لیے ہاری اسکول کا انعقاد

حیدر آباد  ( لیبر نیوز ویب دیسک ) سانگھڑ کے تعلقہ جام نواز علی کے قریبی گاؤں باگڑی میں سندھ ایگریکلچر جنرل ورکرز یونین نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیرِ اہتمام 3 جولائی 2026 کو ایک روزہ ہاری اسکول کی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کا مرکزی عنوان سندھ کے ہاریوں کو سیرا 2013 میں ملنے والے حقوق تھا

ہاری اسکول سے خطاب کرتے ہوئے یونین کی صدر کامریڈ سبھاگی بھیل، جنرل سیکریٹری لال بخش لالن سٹھیو اور کامریڈ بھاگ چند باگڑی نے کہا کہ ہم صوفی شاہ عنایت اور بابائے سندھ کامریڈ حیدر بخش جتوئی کے پیروکار ہیں اور جو کھیڑے سو کھائے کے نظریے پر یقین رکھتے ہیں

رہنماؤں نے بتایا کہ ہاریوں کو لیبر قوانین کے تحت حقوق دلانے کے لیے محکمہ محنت کے اعلیٰ حکام سے مذاکرات جاری ہیں

انہوں نے زور دیا کہ انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ سندھ 2013 کے تحت حقوق حاصل کرنے کے لیے ہاری طبقے کو متحد ہونا پڑے گا۔ نشست کے آخر میں رواں ماہ حیدرآباد میں ہونے والی ہاری کانفرنس کے لیے سانگھڑ سے ایک بس بھیجنے کا اعلان کیا گیا