فرانس میں بین الاقوامی لیبر کانفرنس، پاکستان کی جانب سے گرین اکانومی میں مزدوروں کے حقوق کا مقدمہ پیش
پیرس( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) فرانس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں جنوبی ایشیا اور بالخصوص پاکستان میں ‘گرین اکانومی کی طرف منصفانہ منتقلی کے حوالے سے ایک اہم کیس اسٹڈی پیش کی گئی ہے
کانفرنس میں قائدِ مزدور چودھری محمد یسین کی خصوصی کاوشوں سے پاکستان کے محنت کشوں کی بھرپور نمائندگی کی گئی
مزدور وفد نے کانفرنس کے شرکاء کو مطلع کیا کہ جب تک محنت کشوں کو باوقار روزگار، ملازمت کا تحفظ، سماجی تحفظ اور سوشل ڈائیلاگ کے مواقع فراہم نہیں کیے جاتے، اور حقیقی نمائندہ یونینز کو پالیسی سازی کا حصہ نہیں بنایا جاتا، تب تک گرین اکانومی کا ہدف حاصل کرنا ناممکن ہے
دنیا بھر سے آئے وفود نے پاکستانی مزدور تنظیموں کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بین الاقوامی برادری نے پاکستانی محنت کشوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا کہ مزدور دشمن نجکاری اور آؤٹ سورسنگ جیسے استحصالی اقدامات کی روک تھام کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔