خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کا اپ گریڈیشن اور پروموشن نہ ملنے پر احتجاج
پشاور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تمام فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹرز نے طویل عرصے سے اپ گریڈیشن اور پروموشن نہ ملنے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے
ملازمین کی جانب سے ارسال کردہ ایک مشترکہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ بورڈ وفاقی ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد کا حصہ ہے، جہاں دیگر کیٹیگریز کے ملازمین کو تو اپ گریڈ کیا گیا لیکن پی ٹی آئیز کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا
درخواست گزاران کے مطابق، مناسب ترقیاتی مواقع نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین میں احساسِ محرومی بڑھ رہا ہے
انہوں نے چیئرمین اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سروس رولز اور میرٹ کے مطابق تمام فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹرز کے کیسز کا فوری جائزہ لیا جائے اور ان کی اپ گریڈیشن اور پروموشن کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ ادارے میں مساوات قائم ہو سکے