سندھ ایگریکلچر جنرل ورکرز یونین کا دو روزہ تنظیمی اجلاس، دس ہزار نئے ممبر بنانے کا اعلان

حیدرآباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  سندھ ایگریکلچر جنرل ورکرز یونین (رجسٹرڈ) کا دو روزہ تنظیمی اجلاس یونین کی صدر سبھاگی بھیل کی صدارت میں اختتام پذیر ہوا، جس میں ہاریوں کی تنظیم سازی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے ان تمام اضلاع میں یونین کا نیٹ ورک پھیلایا جائے گا جہاں ابھی تک تنظیم موجود نہیں، اور ممبر شپ مہم کے ذریعے دس ہزار نئے ہاریوں کو تنظیم میں شامل کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق 19 جولائی کو حیدرآباد میں ایگریکلچر ورکرز کانفرنس، 23 اگست کو تھرپارکر اور 5 ستمبر کو دادو میں ماحول بچاؤ ہاری کانفرنس منعقد کی جائے گی

مزید برآں اگست کے پہلے ہفتے میں ڈیلیگیٹ کانفرنس کے ذریعے یونین کے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ یونین نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان سے الحاق شدہ ہے۔