آئی ایل او کی لبنان میں محنت کشوں کے تحفظ پر پہلی سہ فریقی قومی  کانفرنس کا انعقاد

بیروت ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن آئی ایل او کے زیرِ اہتمام بیروت میں روزگار کے تحفظ، کاروباری اداروں کی بحالی اور معاشی لچک پر پہلی سہ فریقی قومی کانفرنس منعقد ہوئی

 کانفرنس میں لبنانی وزیرِ محنت ڈاکٹر محمد حیدر، یو این کوآرڈینیٹر عمران رضا، آئی ایل او کی ریجنل ڈائریکٹر رُبا جرادات سمیت مزدور تنظیموں اور آجروں کے نمائندوں نے شرکت کی

مقررین نے موجودہ بحران کے باعث ملازمتوں کے خاتمے، گرتی ہوئی آمدنی اور غیر رسمی کاموں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیرِ محنت محمد حیدر نے واضح کیا کہ ملازمین کا تحفظ اور اداروں کی بقا لازم و ملزوم ہیں

آئی ایل او کی ڈائریکٹر نے لبنانی ہنرمند افرادی قوت کو معاشی بحالی کا اثاثہ قرار دیا۔ مزدور رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ انسانی ہمدردی کے اقدامات کو معاشی بحالی سے جوڑا جائے اور کمزور و دیہاڑی دار طبقے کو بحران کے اثرات سے بچانے کے لیے جامع قومی فریم ورک بنایا جائے