ماحولیاتی تبدیلیوں کے دوران مزدور اداروں کو مضبوط بنائیں گے، چوہدری سالک حسین

اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و افرادی قوت چوہدری سالک حسین نے عزم ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کی معاشی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے دوران مزدور اداروں کو مضبوط اور محنت کشوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

 انہوں نے یہ بات فریڈرک ایبرٹ اسٹفٹنگ کے زیرِ اہتمام “باوقار روزگار اور توانائی کی منصفانہ منتقلی” پر منعقدہ پانچویں قومی لیبر کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی

کانفرنس میں پالیسی سازوں اور ماہرین نے زور دیا کہ کم کاربن اور ماحول دوست معیشت گرین اکانومی کی طرف منتقلی کے عمل کو محنت کشوں کے حقوق، منصفانہ روزگار اور سماجی تحفظ سے مشروط کیا جائے

ایف ای ایس کے کنٹری ڈائریکٹر فیلکس کولبٹز اور دیگر شرکاء نے بجلی کے شعبے کی اصلاحات اور نجکاری کی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے جبکہ قومی منصوبہ بندی میں مزدور یونینز اور خواتین کارکنان کو لازمی نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا۔