لانڈھی سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں انتظامی غفلت، شدید علالت کے باوجود مریض کا آپریشن ملتوی
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ( سوشل سیکیورٹی ہسپتال لانڈھی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کا انکشاف ہوا ہے
مزدور یونین کے رہنماوں کے مطابق جنرل ٹائر کے ایک سیکورڈ ورکر کو پتے کے آپریشن کے لیے نو ماہ قبل تاریخ دی گئی تھی، تاہم طویل انتظار کے بعد آخری وقت پر آپریشن لسٹ میں گنجائش نہ ہونے کا بہانہ بنا کر اسے منسوخ کر دیا گیا
مزدور رہنماؤں کے مطابق مریض کو ہسپتال میں داخل کر کے آپریشن کی تیاری کے لیے کھانے پینے سے روک دیا گیا تھا اور اگلے دن آپریشن تھیٹر بھی منتقل کیا گیا
یونین کے رہنماوں کے مطابق تاہم تین گھنٹے تھیٹر میں رکھنے کے بعد اسے واپس بھیج دیا گیا، جبکہ مریض شدید تکلیف میں مبتلا ہے
جی ٹی آر کی رجسٹرڈ سی بی اے کے عہدیدار جاوید اختر اور محمد الطاف نے اس معاملے پر وزیرِ محنت سعید غنی اور کمشنر سیسی ہادی بخش سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے