پی سی ای ایم کے وفد کی آئی آئی ایل آمد، نو منتخب سی بی اے یونین کو کامیابی مبارکباد
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان سینٹرل ایمپلائز موومنٹ کے جنرل سیکریٹری عمران علی نے دیگر ملحقہ یونینز کے عہدیداران کے ہمراہ انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کا دورہ کیا
اس موقع پر انہوں نے فیکٹری کے ملازمین محمد سلیم اور غلام مرتضیٰ سے ملاقات کی اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران پی سی ای ایم کے وفد نے آئی آئی ایل ڈیموکریٹک ورکرز یونین کے نو منتخب جنرل سیکریٹری محمد شہزاد اور دیگر عہدیداروں کو حالیہ الیکشن میں شاندار کامیابی اور بلا مقابلہ سی بی اے منتخب ہونے پر گلدستے پیش کیے
لیبر رہنماؤں نے اس تاریخی کامیابی کی خوشی میں یونین عہدیداروں کا منہ میٹھا کرایا اور مٹھائی تقسیم کی۔ عمران علی نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب سی بی اے قیادت مزدوروں کے طبقاتی اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔