ملی لیبر فیڈریشن کا محنت کشوں کو متحد کرنے کے لیے ممبر سازی مہم کا اعلان

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ملی لیبر فیڈریشن کے صدر فیصل علی بلوچ نے کہا ہے کہ محنت کشوں کو متحد کرنے کے لیے ایک جامع ممبر سازی مہم کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے مزدوروں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اب انہیں غلام بنا کر مشقت لی جائے گی۔ فیڈریشن محنت کشوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور جلد ہی اس مہم کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری امجد اللہ خان نے کہا کہ فیکٹریوں، کارخانوں، سرکاری محکموں، ہوم بیسڈ ورکرز، گھریلو ملازمین اور ڈرائیورز سمیت تمام شعبوں کے مزدوروں کو ایک پلیٹ فارم پر جوڑا جائے گا

 انہوں نے واضح کیا کہ مزدور اتحاد ہی ملک کے معاشی استحکام اور استحصالی نظام کے خاتمے کا ضامن ہے۔ آجروں مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے انہیں بھی ساتھ شامل کیا جائے گا تاکہ ظلم کا نظام ختم ہو اور معاشی نظام بہتر ہوسکے