نیشنل لیبر فیڈریشن نے سندھ بجٹ کو مزدور دشمن قرار دے دیا، احتجاج کا فیصلہ

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے ایک مشاورتی اجلاس میں، جس کی صدارت خالد خان نے کی، سندھ کے مالیاتی بجٹ برائے سال 27-2026 کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے

اجلاس کے شرکاء نے صوبائی بجٹ میں محنت کشوں کے مطالبات کو نظر انداز کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ فیڈریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی صوبائی وزیرِ محنت سعید غنی سے ایک اہم ملاقات کی جائے گی،

 جس میں انہیں بجٹ کے حوالے سے مزدوروں کے تمام تحفظات اور خدشات سے باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے محنت کش طبقے کو ریلیف فراہم نہ کیا اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی نہ بنایا تو وہ سڑکوں پر نکلنے اور احتجاجی تحریک کو مزید تیز کرنے پر مجبور ہوں گے۔