ورکرز ویلفیئر فنڈ کی آئی پی سی کمیٹی کا اجلاس، مزدوروں کے بچوں کے لیے اہم فیصلے
اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ورکرز ویلفیئر فنڈ کی اوور سائٹ اینڈ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس چیئرمین فرخ شہزاد کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں محنت کشوں کے بچوں کے تعلیمی وظائف اور دیگر مالی معاونت میں اضافے کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
اجلاس میں سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف ذوالفقار احمد اور چاروں صوبوں کے لیبر سیکرٹریز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کے اس وژن کی بھرپور حمایت کی گئی جس کے تحت رواں سال صنعتی مزدوروں کے ایک لاکھ بچوں کو معیاری اسکولوں میں داخل کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے کتب، یونیفارم، اسٹیشنری اور ٹرانسپورٹ کی مونیٹائزیشن پر اتفاق ہوا
کمیٹی نے عزم ظاہر کیا کہ ان سفارشات کو حتمی شکل دے کر آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا تاکہ بروقت عملدرآمد یقینی ہو۔