پاور کمپنیوں کامزدور فنڈز وفاقی سطح پر جمع کرانے کا فیصلہ، دیرینہ تنازعہ حل

اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ پی پی آئی بی کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بین الصوبائی بنیادوں پر کام کرنے والی پاور جنریشن کمپنیوں کے لیے فنڈز کی ادائیگی کا دیرینہ قانونی مسئلہ حل کر لیا گیا ہے

اجلاس کی صدارت ایم ڈی پی پی آئی بی ڈاکٹر منور اقبال نے کی، جس میں ایف بی آر، صوبائی سوشل سیکیورٹی اداروں اور آئی پی پیز کے نمائندوں نے شرکت کی. اب تک مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں کے متضاد قوانین کی وجہ سے پاور کمپنیاں شدید انتظامی غیر یقینی کا شکار تھیں

تفصیلی مشاورت کے بعد طے پایا ہے کہ یہ پاور کمپنیاں اپنی قانونی ذمہ داریوں کے تحت وفاقی سطح پر 2 فیصد ورکرز ویلفیئر فنڈ اور 5 فیصد ورکرز پرافٹ فنڈ کی باقی ماندہ رقم جمع کرائیں گی. سیکرٹری فنڈ ذوالفقار احمد کے مطابق اس فیصلے سے توانائی کے شعبے کی پیچیدگیاں ختم ہوں گی اور محنت کشوں کے مفادات کا تحفظ ممکن ہو سکے گا