کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا سیکیورٹی گارڈز کو سوشل سیکیورٹی دینے کا مطالبہ

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان نے نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

 تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام سیکیورٹی کمپنیوں کو قانونی دائرہ کار میں لاتے ہوئے رجسٹرڈ کیا جائے اور ان کے تحت کام کرنے والے تمام گارڈز کو حکومت کی اعلان کردہ کم از کم تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے.

پارٹی نے اس بات پر بھی شدید زور دیا ہے کہ ان محنت کشوں کو متبادل سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے سیسی  اور ای او بی آئی جیسے فلاحی اداروں میں لازمی طور پر اندراج کیا جائے

 مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز انتہائی کٹھن حالات میں فرائض انجام دیتے ہیں، اس لیے انہیں بنیادی آئینی حقوق اور سماجی تحفظ سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے.